کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں شپ اونرز کالج کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق دونوں افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ، دونوں افراد کی لاشیں فاصلے سے ملی ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ہے ، واقعے کی جگہ سے صرف ایک موٹرسائیکل ملی ہے ۔ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق مرنیوالے دونوں افراد کے قبضے سے کوئی اسلحہ بھی نہیں ملا ہے ۔
Leave feedback about this