پاکستان

نادرا نے بزرگ شہریوں کیلئے تصدیق سروس متعارف کروادی

نادرا نے بزرگ شہریوں کیلئے تصدیق سروس متعارف کروادی

اسلام آباد:نیشنل ڈیٹا بیس اینڈرجسٹریشن اتھارٹی نے بزرگ شہریوں کی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں پیش آنے والے دیرینہ مسئلے کا جدید ترین حل متعارف کروادیا۔60سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو بالخصوص بینکوں میں بائیو میٹرک تصدیق میں مشکل پیش آنے کی صورت میں ان سے چند خفیہ سوالات پوچھے جائیں گے جن کے درست جوابات دینے پر ان کی تصدیق فوری کردی جائے گی۔بزرگ شہریوں کے لئے نادرا تصدیق سروس کے آغاز کے سلسلے میں نادرا ہیڈ کوارٹرز میں ا یک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے پاکستان کی مایہ ناز ادبی شخصیات پروفیسر فتح محمد ملک،کشور ناہید،افتخار عارف اور انور مسعود کے ہمراہ سروس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر شرکاء کے سامنے نادرا تصدیق سروس کا ڈیمو بھی پیش کیا گیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image