دنیا

خواتین کی یونیورسٹی تعلیم پرپابندی درست فیصلہ ہے،طالبان

خواتین کی یونیورسٹی تعلیم پرپابندی درست فیصلہ ہے،طالبان

کابل:طالبان نے افغانستان میں خواتین پر یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے پرپابندی کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ طالبان نے خواتین کو وہ حقوق دیئے ہیں جو انہیں ماضی میں نہیں ملے تھے۔یونیورسٹی میں خواتین کی تعلیم پر پابندی کا فیصلہ درست ہے۔افغانستان میں تعلیم اور ترقی کو شریعت کے مطابق ترتیب دینا تحریک کا فرض ہے۔طالبان نے گزشتہ ماہ افغانستان میں خواتین کے لئے یونیورسٹی کی تعلیم پر غیر معینہ مدت کے لئے پابندی عائد کردی تھی۔طالبان کے اس فیصلے پر عالمی برادری کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔دو روز قبل طالبان حکومت نے افغانستان میں خواتین کے بیوٹی پارلر بند کرنے کیلئے 10دین کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image