نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں اغوا کے بعد یرغمال بنائی گئی پانچ بہنوں کو کامیابی سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔نائیجیریا کی پولیس کا کہنا ہے کہ ان لڑکیوں کو ہفتے کی رات شمالی نائیجیریا کے ایک جنگل میں پولیس اور فوج کے مشترکہ آپریشن میں آزاد کرایا گیا۔واضح رہے کہ رواں ماہ 6 لڑکیوں کو ان کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا جن میں سے ایک کو قتل کردیا گیا تھا۔اغوا کاروں نے لڑکیوں کی رہائی کے لیے تاوان کا مطالبہ کیا تھا تاہم پولیس کے بیان میں رقم ادا کیے جانے کا ذکر نہیں کیا گیا۔

Leave feedback about this