استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہ اہے کہ ہم نے دس سال محنت کی مگر اقتدار میں آتے ہی ہمیں نکال دیاگیا اور پی ٹی آئی ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں چلی گئی جن کا کچھ لینا دینا نہیں تھا۔خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم سب نے نیا پاکستان بنانے کیلئے دس سال محنت کی مگر جب طاقت میں بیٹھ گئے تو ہمیں ہٹا کرایسے لوگون کو عہدوں پر بیٹھا دیا گیا جو اپنے منصوبوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔جہانگیر ترین نے آئی پی پی میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کی شمولیت کے حوالے سے کہا کہ ہم اب ملک کر نیا ملک بنانے کا ادھورا مشن پورا کرنے کیلئے اسی جذبے سے اکٹھے ہورہے ہیں جیسے پی ٹی آئی میں شامل ہوتے وقت تھے ۔