تل ابیب : اسرائیل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے جنگ کا دوسر ا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔قابض صیہونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہفتہ کوتل ابیب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حماس کیخلاف جنگ کا دوسرا مرحلہ گذشتہ جمعہ کی رات غزہ میں مزید زمینی افواج کے داحلے سے شروع ہوگیا ہے ۔ اسرائیل کے جنگی مقاصد واضھ ہیں جس میں یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کو مکمل طورپر ختم کرناشامل ہیں ۔نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ زمینی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ جنگی اور سکیورٹی کابینہ دونوں نے متفقہ طورپر کیا ،دشمن کے علاقے میں لڑنیوالے ہمارے کمانڈراور سپاہی جانتے ہیں کہ قوم اور قیادت انکی پشت پر ہے ، غزہ میں اسرائیل کی زمین کارروائی ، طویل اور مشکل جنگ ہوگی ۔