جرائم

نئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم کی کارروائی، قیمتی موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

نئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم کی کارروائی، قیمتی موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

راولپنڈی: نئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم اہلکاروں کی بڑی کارروائی میں ایک کروڑ روپے سے زائد قیمتی موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

کسٹم حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قطر سے آنے والے مسافر سے 73 موبائل فون برآمد ہوئے، مسافر پرواز ‘کیو آر 614’ کے ذریعے اسلام آباد پہنچا، کسٹم اہلکاروں نے مسافر عمر ضمیر کو بین الاقوامی آمد ہال کے قریب سے پکڑا۔

کسٹم حکام نے ملزم کے متعلق بتایا کہ مسافر عمر ضمیر کا تعلق چکوال سے ہے، اور وہ دبئی سے آیا ہے، مسافر موبائل فونوں بابت کوئی ٹیکس تفصیل پیش نہیں کر سکا۔

حکام نے مزید بتایا کہ قبضہ میں لیے گئے موبائل فونوں کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے، ملزم عمر ضمیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image