دنیا

میکسیکو ، چرچ کی چھت گرنے سے 10 افراد ہلاک

میکسیکو ، چرچ کی چھت گرنے سے 10 افراد ہلاک

میکسیکو میں چرچ کی چھت گرنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے ۔ حادثہ میکسیکو کے ساحلی شہر سیوڈیڈ میڈارو میں پیش آیا جہاں سانٹا کروز چرچ کی چھت نیچے آگری جس کے نتیجے میں چرچ میں موجود 39 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا ۔ہسپتال میں اب تک دس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس میں دو بچے بھی شامل ہیں ۔حادثے کے وقت چرچ میں 100 افراد موجود تھے اور حادثے کے نتیجے میں درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے ، جنہیں ملبے سے نکالنے کاکام جاری ہے اور ملبے تلے تمام افراد کو ڈھونڈ لیاگیا ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image