انٹرٹینمنٹ

میرا اسلام قبول کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ، سنیتا مارشل

میرا اسلام قبول کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ، سنیتا مارشل

ماڈل واداکارہ سنیتا مارشل نے مذہب تبدیل کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ میرا اسلام قبول کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے ۔نادر علی نے اپنی نئی پودکاسٹ جاری کی جس میں اداکارہ سنیتا مارشل ان کی مہمان تھیں۔نادر علی اور سنیتا مارشل نے اس پوڈ کاسٹ میں دلچسپ باتیں کیں ، اس دوران اداکارہ نے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اپنی زندگی کے مختلف پہلوﺅں اور شوبز انڈسٹری سے متعلق بات کی ۔پود کاسٹ کے دوران نادر علی نے سنیتا مارشل سے مذہب تبدیل کرنے سے متعلق سوال کیا ۔ میزبان کا پوچھنا تھا کہ آپ عیسائی اور آپ کے شوہر اداکار حسن احمد مسلمان ہیں ، بچے کونسا مذہب فالو کررہے ہیں ؟ اورمذہب تبدیل کرنے کے حوالے سے آُ کا کیا ارادہ ہے؟اس پر سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ ان کے بچے اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں ، شادی سے قبل ہی میں اور حسن نے یہ فیصلہ کرلیاتھاکہ بچے کس مذہب کو فالو کرینگے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image