کراچی:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے مسلم لیگ ن کے رہنما مظفر شجرہ کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کو 38 سے 4 فیصد پر لانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے، آئندہ وقت میں اشیا کی قیمتوں میں ٹھہرا آئیگا۔ملک کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایٹمی طاقت ملک کی چابیاں ایسے شخص کو دی گئیں جس نے کبھی یونین کونسل بھی نہیں چلائی۔
بدانتظامی اور نااہلی کی بدولت ملک بدترین دلدل میں پھنس گیا، دو سال کی محنت کے بعد دنیا بھر میں معاشی بحالی کے چرچے ہیں، مہنگائی کو ناپنے کا پیمانہ کم ترین سطح ایک اعشاریہ نو فیصد آگیا ہے۔جن حالات میں ملک کو ہم سے چھینا گیا تھا انہی حالات میں بحالی کی کوشش کر رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے 30 فیصد زیادہ ترسیلات بھیجی گئیں۔
اوورسیزپاکستانیوں نے ترسیلات روکنے کے منصوبے بنانے والوں کی اپیلوں کو خاک میں ملا دیا، اوورسیز پاکستانیوں نے اڑان پاکستان میں اپنا حصہ ڈالا، اڑان پاکستان کے ذریعے ملک کو تیزی سے بڑھتی معیشت میں ڈھالنا ہے۔اب وقت ہے نوجوانوں کو بہترین تعلیم اور ہنر فراہم کیا جائے، برآمد کنندگان کے لئے رکاوٹیں ختم کی جائیں، دنیا میں معیشت کا مقابلہ ہے، ہمیں دنیا سے مقابلہ کرنا ہے، جس ملک کی سڑکوں ہر انتشار ہوگا وہاں سرمایہ کار کیسے آئیگا۔
تازہ ترین
مہنگائی کو 38سے 4فیصد پر لانا حکومت کی بڑی کامیابی ، احسن اقبال
- by web_desk
- جنوری 10, 2025
- 0 Comments
- 0 Views
- 3 منٹ ago
Leave feedback about this