اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو کئی بار چیلنجز کا سامنا رہا ، پاکستانی بینکنگ قوانین جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں ۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے ، مستقل معاشی ترقی پر ہماری توجہ مرکوز ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا سپر وائزر ی فریم ورک مضبوط ہے ، ٹیکنالوجی پر ہمارا بہت فوکس ہے ، ہماری توجہ آٹو میشن کی طرف بھی ہے ، جس سے وقت کی بچت ہوتی ہے۔

Leave feedback about this