مونس الٰہی کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر عدالت برہم تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

مونس الٰہی کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر عدالت برہم

monus

عمران خان سے اب باضابطہ ناطہ جوڑ لیا ہے، مونس الہٰی

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر عدالت ایف آئی ا ے کے ڈائریکٹر پر برہم ہوگئی۔تحریم الٰہی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ آپ نے رپورٹ پر کیوں دستخط نہیں کیے،سارا جواب امکانات پر بنایا ہوا ہے۔جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا صرف انکورائری پرکسی شہری کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیتے ہیں،مذاق بنایا ہوا ہے،تم خود رپورٹ پر دستخط کیوں نہیں کرتے۔

Exit mobile version