اسلام آباد:سابق رہنما پی ٹی آئی فوادچودھری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اور بلاول بھٹو جمہوری ہوتے تو یہ مسائل نہ ہوتے، پیپلزپارٹی 17سال سے سندھ میں اقتدار میں ہے، بلاول بھٹو کے پاس نمبر پورے ہوتے تو وہ کل ہی ترمیم لے آتے۔انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کی مرضی کے بغیر کوئی بھی آئینی ترمیم آنا بہت مشکل ہے۔اس موقع پر سابق رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نمبر پورے نہیں اس لئے ابھی ترمیم نہیں لاسکے، پہلے بھی انہوں نے کوشش کی،اب بھی کررہے ہیں، ابھی بھی 5سینیٹرز اور 7 ایم این ایز کم ہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سپیکر ایاز صادق نے مخصوص نشستوں کیحصول کیلئے دوبارہ الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے، اٹارنی جنرل کہہ چکے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مخصوص نشستیں نہیں دی جا سکتیں۔
Leave feedback about this