سی ٹی ڈی نے پشاور کے علاقے متنی سے 2 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا۔پشاور میں ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی نجم حسین لیاقت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ متنی کے علاقے سے گرفتار خودکش حملہ آور کی شناخت عادل خان کے نام سے ہوئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر اس کے دوسرے ساتھی طاہر کو اچینی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق داعش خراسان سے ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اے این پی کے صوبائی صدر امل ولی خان کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔نجم الحسین نے یہ بھی بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے تحت بعض مقامات کی ریکی بھی کی تھی۔
Leave feedback about this