موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے کراچی، لاہور، اسلام آباد کی 8 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف ایئر پورٹس کی 14 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا بھی شکار ہوئی ہیں۔نجی ایئر لائن کا انتظامی بحران دوسرے دن میں داخل ہو گئے ہے جس کی وجہ سے فلائٹ شیڈول درہم برہم ہو گیا۔کوالالمپور کراچی کے مابین غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں او ڈی 135 اور 136 کو منسوخ کر دیا گیا۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور شارجہ کے درمیان پی آئی اے کی 2 پروازیں پی کے 150 اور 186 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔اسلام آباد سے گلگت کی پی آئی اے کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 603، 604 منسوخ کی گئی ہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق دمشق سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پروازوں ایس اے ڈبلیو 661 اور 662 میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے جبکہ مسقط سے کراچی کی پرواز او وی 511 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔پی آئی اے کی جدہ سے کراچی پرواز پی کے 762 2 گھنٹے جبکہ کوئٹہ سے کراچی کے مابین پی آئی اے کی پروازیں پی کے 210 اور 211 ایک، ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔اسلام آباد سے ابوظہبی کی نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 231 میں 6 گھنٹے اور اسلام آباد سے جدہ اور دبئی کی پرواز میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر ہوئی ہے۔