جرائم

موبائل چھین کر ایران افغانستان بھیجنے والے 3 ملزمان گرفتار

موبائل چھین کر ایران افغانستان بھیجنے والے 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں موبائل چھین کر ایران اور افغانستان بھیجنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ۔کراچی پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر ملیر کینٹ موڑ کے قریب سے تین ڈاکوﺅں کو گرفتار کیاگیا ہے ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 26 قیمتی موبائل فون 3 پستول اور 50 سے زائد موبائل سم کارڈ ز برآمد کیے گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے کارندے ہیں جن کی شناخت عبدالمنان ، جمال الدین ناصر اور محمد فرحان کے نام سے ہوئی ہے ۔ملزمان ساتھیوں کی مدد سے چھیننے گئے موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرتے تھے اور یہ موبائل کورئیر کمپنی کے ذریعے کوئٹہ ، ایران اور افغانستان بھیجتے تھے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image