اسلام آباد:ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس ہوا جس میں موبائل صارفین سے ٹیکس وصولی کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔وزارت خزانہ نے صارفین سے ٹیکس وصولی کی تفصیلات ایوان کے سامنے رکھتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران موبائل صارفین سے 3 کھرب 38 ارب روپے وصول کیے گئے۔
صارفین سے 2020میں 50ارب، 2021 میں 55 ارب ایڈوانس ٹیکس کی مد میں لیے گئے۔ اسی طرح فون بیلنس پر 2022میں 61ارب اور 2023میں 80ارب ٹیکس وصول کیا گیا جب کہ مالی سال 2024 کے دوران صارفین سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 92ارب روپے وصول کیے گئے۔مالی سال 2025میں برآمدات 33ارب ڈالر پہنچنے کا امکان ہے جبکہ ترسیلات زر 33ارب50کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
آئی ٹی سیکٹر میں مجموعی طور پر ساڑھے 8 ارب ڈالر کا اضافہ متوقع ہے اور رواں مالی سال آئی ٹی برآمدات 4ارب20کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستان
موبائل فون صارفین سے 338 ارب روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف
- by web_desk
- دسمبر 11, 2024
- 0 Comments
- 24 Views
- 2 دن ago
Leave feedback about this