لاہور:وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز ایف آئی اے میں پیش ہوگئے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور میں رمضان شوگر ملز بے نامی اکاؤنٹس سے متعلق درج مقدمے کی تفتیش میں سلیمان شہباز باقاعدہ شامل ہوگئے۔ایف آئی اے نے اس موقع پر ابتدائی تفتیش کے بعد سلیمان شہباز شریف کو ایک سوال نامہ دیا جس کا جواب دینے کے لئے انہوں نے کچھ وقت مانگ لیا،سلیمان شہباز ایف آئی اے کے سوالوں کا تحریری جواب جمع کرائیں گے۔ایف اءٓی اے کے مطابق رمضان شوگر ملز بے نامی اکاؤنٹس کے حوالے سے درج مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ سلیمان شہباز نے مقدمہ ن مبر39/2020تھانہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی جس کے بعد آج مقدمے میں شامل تفتیش ہوگئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمے میں سلیمان شہباز کی14دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔
Leave feedback about this