پاکستان تازہ ترین

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے طوفانی سلسلے نے تباہی مچا دی

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے طوفانی سلسلے نے تباہی مچا دی، بلوچستان اور پنجاب کے کئی علاقوں کے ہزاروں افراد متاثر ہو گئے، فصلیں تباہ، بستیاں اجڑ گئیں۔

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی، لسبیلہ شدید متاثر، سینکڑوں مکانات زمین بوس، چاغی، احمد وال، دالبندین میں سلابی ریلے سے مزید کئی فٹ ریلوے ٹریک بہہ گیا، پاک ایران ٹرین سروس معطل، حب ندی میں پھنسے 3 افراد کو بچا لیا گیا، پاک فوج کا متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔

مسلسل طوفانی بارشوں سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ملتان میں قاسم بیلہ کی متعدد بستیاں زیر آب آ گئیں، سیکڑوں ایکڑ پر فصلوں اور آم کے باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، اوچ شریف میں بھی دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اہلکار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

ادھر راجن پور میں حالیہ طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، 75 سے زائد مواضعات متاثر ہوئے ،ایک ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا، 27 ہزار ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقہ لسبیلہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریسکیو کا عمل جاری ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق کراچی کوئٹہ شاہراہ پر متبادل اور عارضی راستے بنائے جا رہے ہیں، بلوچستان کے علاقے سوراب میں سیلاب سے کئی مکانات زمین بوس ہو گئے، ٹانک میں ایک اور سیلابی ریلہ داخل ہونے سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image