پاکستان موسم

ملک کے مختلف حصوں میں آج جزوی سورج گرہن ہو گا

ملک کے مختلف حصوں میں آج جزوی سورج گرہن ہو گا

ملک کے مختلف حصوں میں آج جزوی سورج گرہن ہو گا، دوپہر ایک بج کر اٹھاون منٹ پر آغاز، جبکہ سہ پہر چار بجے عروج پر پہنچ جائے گا۔

آج سال کا دوسرا جزوی سورج گرہن ہو گا، محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستان کے مختلف شہروں میں دیکھا جا سکے گا، ماہرین کا مشورہ ہے کہ گرہن کے دوران سورج کو براہ راست نہ دیکھا جائے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے زیادہ تر علاقوں میں دیکھا جا سکے گا، سورج گرہن ایک بج کر اٹھاون منٹ پر شروع ہو گا، جبکہ چار بجے سورج گرہن مکمل عروج پر پہنچ جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا اختتام چھے بج کر دو منٹ پر ہو گا، یورپ، شمالی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے مغربی حصوں میں بھی جزوی طور پر گرہن دیکھا جا سکے گا۔

زمین کے گرد چاند کی گردش تو عام بات ہے مگر اس کا سورج اور زمین کے درمیان آنا کم کم ہی ہوتا ہے، چاند گردش کے دوران جب سورج اور زمین کے درمیان میں آئے تو زمین سے سورج کا کچھ یا پورا حصہ نظر نہیں آتا جسے سورج گرہن کہتے ہیں۔

کامل سورج گرہن میں چاند سورج کو مکمل طور پر اپنے پیچھے چھپا لیتا ہے تو زمین پر دن میں رات کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے، کامل سورج گرہن کے دوران چاند کا فاصلہ زمین سے نسبتاً کم ہوتا ہے، مکمل سورج گرہن ایک علاقے میں تقریباً 370 سال بعد دوبارہ آ سکتا ہے، البتہ جزوی سورج گرہن کو سال میں کئی دفعہ دیکھا جا سکتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image