دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلنے والے کورونا JN1 ویرینٹ کے 4 کیسز پاکستان میں بھی سامنے آئے۔وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چاروں افراد میں ہلکی علامات تھیں اور وہ بغیر کسی پیچیدگی کے صحت یاب ہو گئے۔نگراں وزیر صحت کا کہنا ہے کہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر اسکریننگ کا موثر نظام موجود ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ موسم سرما میں کووڈ یا فلو جیسی بیماریوں کے پھیلاو¿ سے بچنے کے لیے ماسک، فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Leave feedback about this