ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 1 شخص جاں بحق صحت Roze News
صحت

ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 1 شخص جاں بحق

ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 1 شخص جاں بحق

ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 1 شخص جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بارپھر اضافہ جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے ایک شخص کی جان لے لی۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں کافی عرصے سے 53 ویں نمبر پر موجود ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 168 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ زیر علاج مریضوں میں سے تائیس کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 647 کورونا وائرس کے مریض انتقال کرچکے ہیں

Exit mobile version