الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی،عمران خان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی،عمران خان

زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکش کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی ہے۔ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوصوبائی اسمبلیوں کو اس امید پر تحلیل کیا تھا کہ انتخابات 90 روز میں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ قدم اس لیے نہیں اُٹھایا تھا کہ فاشسٹوں کا گروہ آئین وقانون سے کھلواڑ کرے۔عمران خان نے کہا کہ خاموش رہنا پاکستان میں آئین وقانون کی بالادستی ختم کرنے کے مترادف ہے، اب پاکستانیوں کو عدلیہ اور کلا برادری کیساتھ کھڑا ہوناہوگا۔

Exit mobile version