وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں سولر انڈسٹری لگنے سے سولر سسٹم بہت سستا ہوجائیگا۔خرم دستگیر نے کہا کہ سولر سسٹم کی قیمتوں میں میں کمی آئی ہے ، پاکستان میں بہت سے صنعت کار سولر اور بیٹریوں کی انڈسٹری لگانا چاہتے ہیں ۔خرم دستگیر کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف نے بجلی پیداوار میں پانچ ہزار میگا واٹ کا اضافہ کیا ، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے سیلاب میں بھرپور کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی مزید پیداوار کے لیے کام کررہے ہیں نیوکلیئر پلانٹ سے سستی بجلی حاصل ہوگی ۔
Leave feedback about this