ملک بھر میں آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 8 جولائی تک اسلام آباد ، راولپنڈی ،مری ، گلیات میں موسلادھار بارش اور ژالہ بار ی کا امکان ہے ، اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں مین لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ۔دوسری جانب بارکھان ، لسبیلہ ، ڈی آئی خان اور ملتان میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔سندھ کے شہر سکھر ، جیکب آباد ودیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے ،