سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ،مسلم ممالک کا شدید ردعمل ، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر عالم اسلام تڑپ اُٹھا ،دنیا بھر میں مظاہر ے کیے جارہے ہیں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر امت مسلمہ میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے ، عراق ، ایران ، ترکیہ اور سعودی عرب میں عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے ، عراق اور ایران میں بڑے مظاہر ے کیے گئے۔اور سویڈش سفیر بے دخل کرنے کامطالبہ کیا گیا ہے ، جبکہ اسلامی تعاون تنظیم نے ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلالیا۔