ملک بھر میں برسات کے نئے سلسلے نے ہر طرف جل تھل ایک کردیا، بارش کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے اور کئی بند ٹوٹ گئے، مکان کی چھت گرنے اور ڈوبنے سے 4 بچے جاں بحق جبکہ ماں اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔ملک بھر میں پوسٹ مون سون کا اسپیل جاری ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں جم کر برسات ہوئی، ج سے ہرطرف جل تھل ہوگیا اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ نارووال میں 68، لاہور میں 47 اور سیالکوٹ میں 55 ملی میٹر بارش ہوئی۔راجن پور کے علاقے لنڈی سیدان میں موسلادھار بارش سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی، جس سے متاثرین کی مشکلات بڑھ گئیں، اس کے علاوہ قصور، ننکانہ صاحب، کمالیہ ،کامونکی، شیخوپورہ اورجھنگ میں بادل جم کر برسے جبکہ رائے ونڈ میں بارش کا پانی آبادی میں داخل ہوگیا۔بورے والا میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق جبکہ ماں اور 2 بچے زخمی ہوگئے جبکہ اسلام آباد میں 3 بچے جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ تینوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
Leave a Comment