کراچی:انٹر بورڈ کمیٹی چیئرمین کے اجلاس میں نیا گریڈنگ سسٹم آئندہ تین برس میں نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔سندھ سمیت پورے ملک میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات برائے سال2023بالترتیب اپریل اور مئی میں ہونگے۔اس بات کا فیصلہ جمعرات کو لاہور میں منعقدہ آئی بی سی سی کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں سندھ کی جانب سے بتایا گیا کہ سندھ کے تعلیمی بورڈز میں امتحانات کا سلسلہ عیدالفطر کے فوری بعد شروع کیا جارہا ہے۔
Leave feedback about this