تازہ ترین

معاشی ترقی میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں: وزیراعظم

وزیر اعظم کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتیکہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔خواتین نیتحریک پاکستان اورپھرملکی ترقی میں اہم کرداراداکیا، خواتین ہر شعبے میں بہترین انداز میں کام کررہی ہیں،ملکی ترقی کیلئے خواتین کو مزید مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ارفع کریم نے آئی ٹی میں عالمی سطح پر ریکارڈ قائم کیا، نصرت بھٹو اور کلثوم نواز نے آمریت کیخلاف جدوجہدکی، قومی کی بیٹی مریم نواز بطور وزیراعلی قوم کی خدمت کررہی ہیں، وزیراعلی مریم نواز بہترین انداز میں صوبے کی خدمت کررہی ہیں۔
عورت کی تربیت نسلوں کو بہتر بنا سکتی ہے، خواتین پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہیں،لڑکیوں کو تعلیم سیآراستہ کرنا بڑا چیلنج ہے،جب میں وزیراعلی تھا توپنجاب خصوصی طور پرجنوبی پنجاب میں خواتین کی تعلیم ایک بڑاچیلنج تھا، ہم نے خواتین کی تعلیم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے۔چائلڈ لیبربھی ایک بہت بڑاچیلنج تھا،میریدوروزارت میں پنجاب کیبھٹوں میں چائلڈلیبرکاخاتمہ ہوا، اسلام آباد میں ڈے کیئرسینٹربنادیئے ،اس میں مزید بہتری لائیں گے، سابق حکومت کا کوئی اچھا کام ہو تو اگلی حکومت اسے ختم کردیتی ہے، کسی بھی حکومت کا اچھا کام جاری رہنا چاہیے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image