اسلام آباد: مشعال ملک نے یوم سیاہ کے موقع پر اسلام آباد میں نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پوری دنیا میں کشمیریوں کے ساتھ مل کر یہ دن مناتا ہے، کشمیری بچے اس وقت سکول میں نہیں جاسکتے، ان کے والد جیلوں میں بند ہیں، کشمیریوں کی جدوجہد کو 7 نسلیں ہوچکی ہیں لیکن آج تک ڈٹے ہوئے ہیں۔پوری دنیا میں مظلوم فلسطینیوں کے لیے بھی آواز بلند ہورہی ہے، کشمیریوں کیلئے ہمیں مضبوط اور توانا آواز چاہیے
عوام ساتھ ہوتو کوئی بھی آزادی مل سکتی ہے، عوام کی آواز ساتھ ہوتو دنیا کے بڑے بڑے فرعون ہار جاتے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں گھروں کے اندر لوگ بھی محفوظ نہیں۔ ہمیں اپنے رہنماؤں اور پیاروں کی میتیں نہیں دی جاتیں، آسیہ اندرابی بہت بیمار ہیں، ان کو تہاڑ جیل میں رکھا ہوا ہے، بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ کشمیر میں قرارداد پاس کرکے 50 لاکھ بھارتیوں کو آباد کردیا گیا ہے، بھارت کی کوشش ہے مقبوضہ کشمیر کو منی انڈیا میں تبدیل کردے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے صرف آج کا دن نہیں،یہ ایک جہاد مسلسل ہے
پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں کوئی محفوظ نہیں، ہمیں میتیں تک نہیں ملتیں: مشعال ملک
- by web_desk
- اکتوبر 27, 2024
- 0 Comments
- 82 Views
- 4 ہفتے ago
Leave feedback about this