مقبوضہ کشمیر میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ حادثہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے ڈوڈہ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 19 مسافر زخمی بھی ہوئے ۔گاڑی پونچھ سیکٹر سے پونچھ کے بانڈی چیچیاں گاﺅں جارہی تھی حادثہ سڑک کے کریش بار سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا اور بس پہاڑ سے تقریبا800 فٹ نیچے کھائی میں گر کر چکنا چور ہوگئی ۔حادثے میں زخمی ہونیوالے افرا د کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ، تیز رفتار بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی ۔
Leave feedback about this