آسام:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی)سٹے بازی کی ایپ میں نامور شخصیات کے ملوث ہونے کا سراغ لگانے کیلیے تحقیقات کررہی ہے جس نے آئی پی ایل جیسی لیگ میں سٹے بازی کی راہ ہموار کی۔بیٹنگ ایپ کی اشتہاری مہم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شبہے میں اداکارہ سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پانچ گھنٹے طویل تفتیش کی۔ تمنا بھاٹیا اپنے والدین کے ساتھ آسام کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر پہنچیں، جہاں اداکارہ اور ان کے والد پوچھ گچھ کے لیے دفتر میں داخل ہوئے جبکہ ان کی والدہ باہر گاڑی میں انتظار کرتی رہیں۔ اداکارہ سے پانچ گھنٹے تک سخت سوالات کیے گئے جن کی تفصیلات افشا نہیں کی گئیں۔ جب تمنا کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس معاملے میں طلب کیا۔ اس سے قبل انہیں مہاراشٹر میں قائم دفتر میں طلب کیا گیا تھا۔
انٹرٹینمنٹ
معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش
- by web_desk
- اکتوبر 18, 2024
- 0 Comments
- 108 Views
- 1 مہینہ ago
Leave feedback about this