کراچی:مصطفی قتل کیس کی تحقیقات کے دوران ایک کے بعد ایک بڑے انکشافات سامنے آنے لگے ۔ قتل کیس کی اہم کردار زوما اور انجلینا کے بیانات ریکارڈ کے معاملے پر اہم انکشافات ہوئے ہیں، جنسی زیادتی اور جان لیوا تشدد کا شکار خاتون کے ساتھ پولیس نے کیا کیا؟ ڈیفنس پولیس اور 15 مددگار کی سنگین غفلت بھی سامنے آگئی۔
تفتیش کے دوران ارمغان کی مبینہ سہولت کاری میں ملوث شخص کا بھی پتا چل گیا ، ارمغان کا سہولت کار گذری تھانے کا پولیس افسر نکلا۔ زوما 31 دسمبر کو سال نو کے موقع پر ارمغان کے ساتھ تھی، چند روز کے بعد ارمغان نے زوما کو فون کرکے گھر بلایا اور 31 جنوری کے حوالے سے تنازع پر پوچھ گچھ کرتا رہا، ارمغان نے زوما کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا، خاتون کو برہنہ کرکے اس کی ویڈیو بنائی اور مارتا رہا۔
Leave feedback about this