دنیا

مشعال ملک کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط، یاسین ملک کو کچھ ہوا تو ذمہ دار بھارتی حکومت ہو گی

کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ یاسین ملک کو دوران قید کچھ ہوا تو ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد ہو گی۔

بھارتی وزیراعظم کے نام لکھے خط میں مشعال ملک نے کہا ہے کہ میرے شوہر اس وقت بھارتی جیل میں ہیں، یاسین ملک کشمیریوں کی توانا آواز اور عدالتی کارروائی میں ناانصافی و عمر قید کی سزا کے بعد بھول ہڑتال پر ہیں، یاسین ملک کے خلاف جاری مقدمہ ناانصافی اور جمہوری نظام کے برعکس ہے۔

خط کے متن میں مزید لکھا ہے کہ مسلسل قید و تشدد کے باعث یاسین ملک کو کئی بیماریاں لاحق ہوچکی ہیں، مقدمے کی تاریخ کے دوران یاسین ملک نے متعدد بار عدالت میں موجود ہونے کی درخواست کی لیکن بھارتی حکام نے ان کی موجودگی کے بغیر جرح کی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یاسین ملک کے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک مقدمے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے اور انصاف کے حصول کی خاطر اب یاسین ملک جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں، انھوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے۔

خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جہدوجہد کر رہے ہیں، اگر یاسین ملک کو دوران قید کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد ہو گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image