لاہور:پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کے رنگ، گھروں کے باہر کرسمس ٹری کی رنگینیاں، چرچز کی بھی تزئین و آرائش کی گئی۔کراچی کے سینٹ پیٹرک چرچ میں کرسمس کی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسیحی برادری نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔حیدرآباد میں رات گئے سینٹ فرانس چرچ میں کرسمس کے حوالے سے دعائیہ تقریب ہوئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، تقریب میں مسیحی خواتین ، بچوں اور نوجوانوں نے شرکت کر کے ملک وقوم کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعائیں مانگی۔
فیصل آباد میں مسیحی خواتین نے کرسمس کیلئے خریداری کیں جبکہ گوجرانوالا کے کرسمس بازار میں مسیحی برادری کیلئے 20 فیصد تک ڈسکانٹ تھا۔کوئٹہ میں بیکریوں اور کیک شاپس میں کرسمس کے حوالے سے ڈیزائن کردہ کیکس کی دھوم ہے، لاہور میں بھی مسیحی برادری کرسمس منانے کیلئے پرجوش ہے، سرگودھا میں گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جبکہ سکھر کے گرجا گھروں میں کرسمس کی خوشی میں کیک کا ٹے گئے۔
تازہ ترین
مسیحی برادری آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس منا رہی ہے
- by web_desk
- دسمبر 25, 2024
- 0 Comments
- 76 Views
- 3 مہینے ago

Leave feedback about this