کوئٹہ:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج ہماری خود مختاری اورسالمیت کی محافظ ہیں، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا صرف جواب نہیں دیا بلکہ بازی ہی پلٹ دی۔
کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج نے ہمیشہ شاندار خدمات انجام دی ہیں، دوست ملکوں سے آئے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، آپ کی یہاں موجودگی ہمارے بہترین تعلقات کی عکاس ہے۔
آج عام محاذ کی بجائے مختلف جہتوں میں صلاحیتوں کا امتحان ہے، بھارتی جارحیت میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، بھارت نے پہلگام واقعہ کی آڑ میں جارحیت کی کوشش کی، بھارت نے جارحیت دکھائی جس کا منہ توڑ جواب دیا۔ہماری مسلح افواج نے بہترین خدمات سر انجام دیں، ایئرفورس نے تاریخی کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے 7 ہائی ویلیو ٹارگٹس کو نشانہ بنایا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث تاریخی کامیابی ملی۔
حکومت اور عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں، اللہ نے ہمیں شاندار فتح سے نوازا، پاکستان نے ساتھ ایشیا میں امن کیلئے جنگ بندی کی پیشکش قبول کی، پاکستان نے امریکا و دیگر دوست ممالک کی سیزفائر کی پیشکش قبول کی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات سے معیشت کو استحکام ملا، معاشی استحکام کیلئے بنیادی سطح پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔
معیشت میں استحکام سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئی ہے، مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے۔حالیہ کشیدگی کے بعد ہماری افواج اور قوم کا مورال بلند ہے، بھارت کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرے، بھارت کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
کرپشن پر کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، گزشتہ سال کے مقابلے میں محصولات 28 فیصد زیارہ رہیں، معیشت ترقی کر رہی ہے، ہمارا عزم بلند ہے، اس خطہ ارض کو دنیا کیلئے مثال بنائیں گے۔
حکومت نے بجلی چوری کا خاتمہ کیا، جدت کو اپناتے ہوئے کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجی کا اجرا کر رہے ہیں، چیلنجز کا آہنی عزم کے ساتھ مقابلہ کیا، کراچی بندرگاہ پر فیس لیس اسیسمنٹ سسٹم رائج کیا گیا۔معیشت، اصلاحات اور انسداد دہشتگردی پر توجہ مرکوز ہے، حکومت نے سمگلنگ پر قابو پاکر معیشت کو استحکام دیا، سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست ہے، خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں۔
تازہ ترین
مسلح افواج ملکی خود مختاری، سالمیت کی محافظ، بھارت کیخلاف بازی ہی پلٹ دی: وزیراعظم
- by web_desk
- مئی 31, 2025
- 0 Comments
- 20 Views
- 1 دن ago

Leave feedback about this