اسلام آباد:پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی وزرا کی جانب سے مسجد اقصی پر دھاوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر حملہ ہے۔مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصی میں اسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے وزرا، صیہونی قبضہ گیروں اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ یہودی دعا کا عوامی طور پر انعقاد کیا تھا، یہ ایک انتہائی متنازع اقدام ہے جو اس مقام پر طے شدہ پرانے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی یہ بے حرمتی نہ صرف ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے عقیدے کی توہین ہے بلکہ بین الاقوامی قانون اور انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر بھی براہ راست حملہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قابض طاقت کی طرف سے اس طرح کی منظم اشتعال انگیزیاں امن کے امکانات کو نقصان پہنچاتی ہیں، اسرائیل کے بیشرمانہ اقدامات جان بوجھ کر فلسطین اور وسیع خطے میں تنا کو ہوا دے رہے ہیں اور مشرق وسطی کو مزید عدم استحکام اور تنازعات کے قریب دھکیل رہے ہیں۔
پاکستانی وزیراعظم نے ایک بار پھر بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق غزہ میں فوری جنگ بندی، تمام جارحیت کے خاتمے اور ایک قابل اعتماد امن عمل کی کوششوں پر زور دیا ہے۔
تازہ ترین
مسجد اقصی پر اسرائیلی وزرا کا دھاوا انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر حملہ : وزیراعظم
- by web_desk
- اگست 4, 2025
- 0 Comments
- 103 Views
- 2 مہینے ago

Leave feedback about this