پاکستان

مستقبل کو متحرک کرنے والے نوجوان قوم کی طاقت بنتے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مستقبل کو متحرک کرنے والے نوجوان قوم کی طاقت بنتے ہیں، نوجوانوں کی ترقی میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کچھ طاقت کے ترسے ہوئے سیاست دان نوجوانوں کو اپنے متعصبانہ ایجنڈے کی بھینٹ چڑھاتے ہیں، ایسا کرنا بدقسمتی کی علامت ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ قومیں اپنی طاقت ان نوجوانوں سے حاصل کرتی ہیں جو اپنے سفر کو طاقت دیتے ہیں اور اپنے مستقبل کو متحرک کرتے ہیں، نوجوانوں کی ترقی میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہم نے نوجوانوں کے لیے مختلف اقدامات کا آغاز کیا ہے جن کا مقصد انہیں بااختیار بنانا ہے، ان اقدامات کے پیچھے نوجوانوں کو کاروباری مواقع کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image