پاکستان

مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے لیے او آئی سی کو کردار ادا کرنا چاہیے، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے لیے او آئی سی کو کردار ادا کرنا چاہیے، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور جرائم باعث تشویش ہیں، بھارت میں مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ فسادات میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) وزراء اطلاعات کانفرنس کے اجلاس سے خطا ب کے دوران پُرتپاک اور فراخدلانہ مہمان نوازی پر ترکیہ کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامو فوبیا کے مسئلے سے نمٹنے کی کاوشوں کو تیز کرنے اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے بنیادی حقوق اور مسلم اقلیتوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے او آئی سی کے کردار کی ضرورت کو اجاگر کرنا چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسلامو فوبیا کا گھنائونا رجحان کم نہیں ہوا، جنوبی ایشیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور جرائم گہری تشویش کا باعث ہیں، بھارت میں بے گناہوں کا قتل، فرقہ وارانہ فسادات اور الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر اسلام کی منفی تصویر کشی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں سچائی پر مبنی خبروں کے ذریعے جعلی خبروں کا مقابلہ کرنا ہوگا ، پاکستان میں حالیہ سیلاب سے تقریباً 40 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، متاثرہ ممالک میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سرمایہ کاری کو بڑھایا جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image