مری:ایکسپریس وے پر ڈنہ کے مقام پر نجی ہوٹل کے کمرے میں چار سیاح بے ہوش پائے گئے جن میں سے تین افراد جا ں بحق ہوگئے ا ور بیہوش ہے۔جاں بحق افراد کی شناخت28سالہ محمد اویس،تیس سالہ فیصل ایاز اور 29سالہ محمد شاہ رخ کے نام سے ہوئی جبکہ بے ہوش شخص کی شناخت محمد کے نام سے ہوئی۔چاروں سیاحوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہ وئے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا لاشوں کے پوسٹ مارٹم اور دیگر فرانزک شواہد کی روشنی میں وجہ موت کا تعین ہوسکے گا۔میرٹ پر تحقیقات کرتے ہوئے قانون کے مطابق کاررورائی کو یقینی بنایا جائے۔

Leave feedback about this