مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز21جنوری کی بجائے اب29جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز29جنوری کو لندن سے لاہور ایئر پورٹ پہنچیں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر مریم نواز نے تبدیل ہوتے سیاسی حالات میں فوری و طن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپسی کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گی اور پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گی۔مریم نواز الیکشن کمیشن اور نچلی سطح تک پارٹی کو متحرک کرنے کے لئے ذمہ داران کو ٹاسک تفویض کریں گی۔
Leave feedback about this