وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے خلاف غلیظ مہم شروع کی گئی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں اضافے پر مریم نواز نے میٹنگ کی جس سے قیمت میں کمی آنا شروع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز دفتر کے اعداد و شمار پر منحصر نہیں کرتی ہیں بلکہ گرانڈ کی صورتحال محکموں کو دکھاتی ہیں، وزیرِ اعلی پنجاب نے آٹے کی نقل و حمل کی اجازت اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ 20 کلو تھیلے میں 80 روپے کی کمی آئی ہے، باقی صوبوں میں حالات بہتر نہیں، مارکیٹ سے آٹے کی قیمتیں محکمہ کے سامنے رکھیں تو محکمہ والے حیران ہوگئے، محکمہ فوڈ کے تین چار لوگوں کو آٹے کی بڑھتی قیمت پر معطل کردیا گیا، ایک سال بعد منصوبے مکمل ہو چکے ہوں گے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہمیں تو دل جلے لیکچر دیتے ہیں آٹے کی قیمت کم نہیں ہوتی، دوسرے صوبوں کو تو لیکچر نہیں ملتا ان کے سی ایم کرتے کیا ہیں، وزیرِ اعلی پنجاب نے محرم الحرام کے انتظامات پر میٹنگ بلائی ہے، محرم الحرام کے لیے کنٹرول روم بنائیں گے۔
Leave feedback about this