فیصل آباد:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں لیپ ٹاپ سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مجھے پائلٹ نے لاہور میں کہا کہ ہم نہیں جاسکتے، پائلٹ نے کہا آپ ویٹ کر لیں دھند ہے، کچھ نظر نہیں آرہا، میں نے کہا جہاز اڑائیں اللہ خیر کرے گا،میں اپنے بچوں سے ملنے کیلئے بے چین تھی۔آئندہ کبھی میری وجہ سے امتحان کینسل نہیں ہونا چاہیے، مجھے ڈر ہے نوازشریف سے مجھے ڈانٹ پڑے گی، وہ میرے بڑے ہیں، میں ان کی ڈانٹ خوشی سے سن لوں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ پروگرام کا افتتاح گھر سے بھی کرسکتی تھی لیکن مجھے یہ چمکتے چہرے بھی ضرور دیکھنے تھے، اگر میں یونیورسٹیز میں نہ جاتی تو مجھے اندازہ نہ ہوتا یہ سکالر شپ بچوں کیلئے کتنی اہم ہے۔ سکالرشپ میں 100 فیصد میرٹ کو فالو کیا گیا ہے، اگر آپ میرٹ پر ہیں تو آپ کو سکالر شپ ضرور ملے گی، ایک بچی کو پڑھائی چھوڑنے کا بولا گیا ، جب اس کو سکالر شپ ملی تو اس نے پڑھائی جاری رکھنے کا پلان بنا لیا۔
میں اپنی ماں کے انتقال اور باپ کے ہسپتال جانے پر صرف روئی، اب میں روزانہ جب آپ کو دیکھتی ہوں مجھے رونا آتا ہے۔مخالفین کو کہتی ہوں آئیں اور دیکھیں یہاں ایک ماں نے کیسے اپنے بچوں کے ساتھ رشتہ بنا لیا ہے،میرا شکریہ کبھی نہیں بولنا یہ آپ کا حق تھا وہ آپ کو ملا، آج لگتا ہے ریاست ماں جیسی ہے۔
تازہ ترین
مریم نواز نے لیپ ٹاپ سکیم کا افتتاح کر دیا
- by web_desk
- جنوری 16, 2025
- 0 Comments
- 10 Views
- 2 گھنٹے ago
Leave feedback about this