لاہور میں سابق ایم این اے بابر نواز اور سابق ایم پی اے شاہد محمود نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے بابرنواز اور شاہد محمود کے علاوہ ایبٹ آباد سے پارٹی کے ضلعی صدر ملک محبت اعوان نے بھی ملاقات کی ہے ۔رہنماﺅں نے ملک کی موجودہ صورتحال اور مختلف پارٹی امور کا جائزہ لیا ، انہوں نے مریم نواز کومسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر منتخب ہونے پرمبارکباد بھی دی ۔
Leave feedback about this