وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل واپس لے لیا ۔نئی تجاویز بھی آرہی ہیں بہتر ہے آئندہ حکومت اس بل کو دیکھے ۔انہوں نے کہا کہ مختصر وقت میں بل پر فیصلہ کرنے سے بہتر ہے تفصیل سے دیکھا جائے ۔دوسری جانب صحافی تنظیموں کیجانب سے بل واپس لینے کی شدید مخالفت کی گئی ہے ۔پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا ہے کہ بل واپس لینے کے بجائے ترامیم پر بات ہونی چاہیئے تھی ۔ان کا کہنا ہے کہ تاریخ میں ورکر کو پہلی بار ریلیف مل رہا تھا جسے واپس لیا جارہاہے ۔
Leave feedback about this