لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ حرا سومرو نے کہا ہے کہ اگر مرد کے پاس پیسہ اور تمیز ہے تو 4 شادیاں کر لے۔ مردوں کے دوسری شادی کے حق کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔
اداکارہ کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہاگر کوئی مرد اپنی بیوی کی جذباتی اور مالی ضروریات کو پورا کر رہا ہے اور دوسری شادی کا ارادہ رکھتا ہے تو عورت کو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔عورت کو کسی بھی طرح سے مرد پر انحصار نہیں کرنا چاہیے اور اگر وہ چار شادیوں کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر ان کا اپنا شوہر دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کرتا ہے اور ان کی اور بچوں کی ضروریات کو سمجھ کر انہیں پورا کرتا ہے تو انہیں اس فیصلے پر کوئی اعتراض یا دکھ محسوس نہیں ہوگا کیونکہ ان کا شوہر ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے اور اگر اسلام اسے 4 شادیوں کی اجازت دیتا ہے تو بیویاں نہیں روک سکتیں۔
انٹرٹینمنٹ
مرد کے پاس پیسہ ہے تو 4 شادیاں کر لے: حرا سومرو
- by web_desk
- نومبر 13, 2024
- 0 Comments
- 60 Views
- 1 ہفتہ ago
Leave feedback about this