اسلام آباد:رہنما پاکستان تحریک انصاف شیرافضل مروت نے حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے بعد اپنی پارٹی کو سول نافرمانی کی تحریک کو موخر کرنے کی تجویز دیدی۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے، پارٹی کو تجویز دیتا ہوں کہ ہمیں سول نافرمانی کی تحریک کو موخر کرنا چاہیے اور حکومتی کمیٹی کو موقع دینا چاہیے۔
مذاکراتی عمل میں دونوں فریقین مثبت کردار اد کریں گے، سیاسی استحکام کے لیے مذاکراتی عمل انتہائی ضروری ہے، امید ہے مذاکراتی عمل کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
تازہ ترین
مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل، شیر افضل کی سول نافرمانی تحریک موخر کرنیکی تجویز
- by web_desk
- دسمبر 22, 2024
- 0 Comments
- 24 Views
- 13 گھنٹے ago
Leave feedback about this