اسلام آباد: محمد رضوان افغانستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد نوجوان کھلاڑیوں کی حمایت میں سامنے آگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں محمد رضوان نے کہا کہ مجھے پاکستان کرکٹ کے نوجوان سپر اسٹار ز پر مکمل یقین ہے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نوجوان کرکٹر کو کہا ہے کہ مضبوط رہیں ان شکستوں سے اپنے اندر کی آگ کو بھڑکائیں، محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اپنے آپ یقین رکھیں اور سخت محنت جاری رکھیں آپ لوگ چیمپئن ہیں آپ کم بیک کرینگے