مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے ہندو مکان مالکان کرائے پر گھر نہیں دے رہے،عرفی جاوید انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے ہندو مکان مالکان کرائے پر گھر نہیں دے رہے،عرفی جاوید

مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے ہندو مکان مالکان کرائے پر گھر نہیں دے رہے،عرفی جاوید

مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے ہندو مکان مالکان کرائے پر گھر نہیں دے رہے،عرفی جاوید

ممبئی:بھارتی اداکارہ وماڈل عرفی جاوید نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں مسلمان ا ور ہندو کرائے پر مکان نہیں دے رہے ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق عرفی جاوید ممبئی میں کرائے کا اپارٹمنٹ تلاش کرنے کی جدوجہد کررہی ہیں۔اس حوالے سے عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ ”مجھے میرے لباس کی وجہ سے مسلمان مالکان جبکہ ہندو مالکان میرے مسلمان ہونے پر مجھے کرائے پر گھر نہیں دے رہے۔واضح رہے کہ عرفی جاوید کو نیم عریاں لباس کے باعث تنقید کا سامنا رہتا ہے۔حال ہی میں انہیں نیم برہنہ فوٹو شوٹ کروانے پر دبئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔عرفی جاوید دبئی میں اپنے ایک نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کروا رہی تھیں کہ پولیس نے آکر شوٹنگ کو روکا اور گرفتار کرلیا۔

Exit mobile version