متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید نے شہباز شریف کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید نے شہباز شریف کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید نے شہباز شریف کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید نے شہباز شریف کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی

لاہور:متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات رحیم یار خان میں ہوئی جہاں یو اے ای کے صدر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر پنجاب کے شہر رحیم یار خان پہنچے تھے۔ایک حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کی رحیم یار خان میں انتہائی پرتپاک اور برادرانہ ماحول میں ملاقات ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ یو اے ای کے صدر وزیراعظم کا ہاتھ تھام کر اپنے جہاز میں لے گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کرائی جبکہ شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر کے بچوں سے عربی اور انگریزی میں گفتگو کی۔

Exit mobile version